قتل کیس،لاہورکے رہائشی 2بھائی نوازشریف اورشہبازشریف عدالت پیش

قتل کیس،لاہورکے رہائشی 2بھائی نوازشریف اورشہبازشریف عدالت پیش
قتل کیس،لاہورکے رہائشی 2بھائی نوازشریف اورشہبازشریف عدالت پیش

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ میں قتل کیس کی سماعت جاری ہے ،لاہورکے رہائشی 2بھائی نوازشریف اور شہباز شریف عدالت میں پیش ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ میں قتل کیس کی سماعت جاری ہے ،ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن کیس کی سماعت کررہے ہیں ،لاہور کے رہائشی 2بھائی نوازشریف اورشہبازشریف عدالت میں پیش ہو گئے،نوازشریف اورشہبازشریف پرخاتون شائستہ کوقتل کرنے کاالزام ہے اور دونوں بھائیوں کیخلاف تھانہ ٹاو¿ن شپ میں مقدمہ درج ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور