لاہورہائیکورٹ،جسٹس شاہد کریم کی وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے کیس کی سماعت سے معذرت

لاہورہائیکورٹ،جسٹس شاہد کریم کی وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی ...
لاہورہائیکورٹ،جسٹس شاہد کریم کی وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے کیس کی سماعت سے معذرت

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں اس کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے کیس لائرز فاﺅنڈیشن فارجسٹس نامی تنظیم کے سربراہ ایڈووکیٹ اے کے ڈوگرنے دائر کیا تھاجس میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفر نہیں کریں گے ،عمران نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دیں گے ،درخواستگزار کا کہنا ہے کہ اسلام میں بھیگ مانگنا منع ہے اور وزیراعظم نے سعودی عرب سے تین بلین ڈالر مانگے ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تھر میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اوروزیراعظم شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں ، درخواست میں کہا گیاہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات حاصل ہرشہری کا حق ہے ،عدالت وزیراعظم کے 9 ممالک کے سفرپرآنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں اس کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور