اپریل میں جاری کھاتوں کاخسارہ ایک ارب 24 کروڑڈالررہا،سٹیٹ بینک

اپریل میں جاری کھاتوں کاخسارہ ایک ارب 24 کروڑڈالررہا،سٹیٹ بینک
اپریل میں جاری کھاتوں کاخسارہ ایک ارب 24 کروڑڈالررہا،سٹیٹ بینک

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اپریل میں جاری کھاتوں کاخسارہ ایک ارب 24 کروڑڈالررہا،جاری کھاتوں کاخسارہ مارچ کے مقابلے 42 فیصدزائدرہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل میں جاری کھاتوں کے خسارے کی تفصیلات جاری کردیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل میں جاری کھاتوں کاخسارہ ایک ارب 24 کروڑڈالررہا،جاری کھاتوں کا خسارہ مارچ کے مقابلے 42 فیصدزائدرہا،سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران جاری کھاتوں میں 27 فیصدکمی ہوئی جبکہ جولائی سے اپریل کے دوران جاری کھاتے 11 ارب 58 کروڑڈالررہے ۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جاری کھاتوں کاحجم 15 ارب 86 کروڑڈالررہاتھا ،جاری کھاتوں کاخسارہ جی ڈی پی کا 4 اعشاریہ 8فیصدرہا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی