صبح صبح انٹر بینک میں ڈالر کتنے کا ہو گیا ؟ جانئے

صبح صبح انٹر بینک میں ڈالر کتنے کا ہو گیا ؟ جانئے
صبح صبح انٹر بینک میں ڈالر کتنے کا ہو گیا ؟ جانئے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ڈالر ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاتاہم آج پھر ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 152 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی سرمایہ کاروں کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں آ رہی ہے ۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد رہاہے تاہم گزشتہ مالی سال جاری کھاتوں کا حجم 15 ارب 86 کروڑ ڈالر رہا تھا ، جولائی سےاپریل کےدوران جاری کھاتے 11 ارب 58 کروڑڈالررہے ، جولائی سے اپریل کےدوران جاری کھاتوں میں 27 فیصدکمی،جاری کھاتوں کاخسارہ مارچ کے مقابلے 42 فیصدزائدرہا، اپریل میں جاری کھاتوں کاخسارہ ایک ارب 24 کروڑڈالررہا۔

مزید : بزنس