سرفراز کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟ حیران کن نام سامنے آ گیا

سرفراز کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟ حیران کن نام سامنے آ گیا
سرفراز کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟ حیران کن نام سامنے آ گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے دوران قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی عدم دستیابی کی صورت میں بابراعظم متبادل وکٹ کیپر کا کردار نبھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سرفرراز احمد کسی وجہ سے عدم دستیاب ہوئے تو ان کی جگہ بابراعظم گلوز سنبھال سکتے ہیں کیونکہ ان کے تینوں کزن کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل وکٹ کیپر بلے باز ہیں جبکہ بابراعظم خود بھی کیپنگ کرتے رہے ہیں تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی پوری توجہ بیٹنگ پر مرکوز کر دی تھی۔

دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال کیلئے محمد رضوان کو بھی انگلینڈ بھجوایا جا رہا ہے، جبکہ فہیم اشرف کو بھی انگلینڈ رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن آل راﺅنڈر نجی مسائل کی وجہ سے وطن واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عابد علی کو سکواڈ سے ڈراپ کئے جانے کے بعد ہی یہ تشویش پیدا ہوئی ہے کہ ان کی عدم دستیابی کی صورت میں وکٹ کیپنگ کون کرے گا اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نظر نہیں آتا جو یہ ذمہ داری سنبھال سکے۔

مزید : کھیل