نندی پورریفرنس،بابراعوان کی بریت پرفیصلہ ایک بارپھرموخر

نندی پورریفرنس،بابراعوان کی بریت پرفیصلہ ایک بارپھرموخر
نندی پورریفرنس،بابراعوان کی بریت پرفیصلہ ایک بارپھرموخر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں بابراعوان کی بریت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ فیصلے کیلئے عیدکے بعدکوئی تاریخ رکھ لیتے ہیں،بریت کی تمام درخواستوں پردلائل مکمل ہونے کے بعدفیصلے کی تاریخ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدلت میں نندی پورپراجیکٹ میں تاخیر ریفرنس کی سماعت کی،شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرآج بھی بحث مکمل نہ ہوسکی ،احتساب عدالت نے بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ پھر موخر کردیا،جج ارشد ملک نے کہاکہ فیصلے کیلئے عیدکے بعدکوئی تاریخ رکھ لیتے ہیں،عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر 31 مئی کودلائل طلب کرلیا،عدالت نے کہا ہے کہ 31 مئی کوشریک ملزمان کی درخواستوں پردلائل سنیں گے،بریت کی تمام درخواستوں پردلائل مکمل ہونے کے بعدفیصلے کی تاریخ دیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد