کئی دنوں کے بعد سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر آ گئی

کئی دنوں کے بعد سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر آ گئی
کئی دنوں کے بعد سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر آ گئی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا سلسلہ اب تھمتا ہوا نظر آ رہاہے کیونکہ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈکس میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈکس میں 835 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈکس 34 ہزار 277 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے تاہم جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 33 ہزار 442 کی سطح پر تھا ۔

مزید : بزنس