مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بہاولپور روانہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بہاولپور روانہ
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بہاولپور روانہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بہاولپور روانہ ہو گئیں، مریم نواز ن لیگ کے رہنما بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات تعزیت کریں گی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بہاولپور روانہ ہو گئیں،رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اورپرویز رشید ان کے ہمراہ ہیں،مریم نواز لیگی رہنما بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات تعزیت کریں گی ۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور