چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیخلاف درخواست،جسٹس شمس محمود مرزا کی سماعت سے معذرت

چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیخلاف درخواست،جسٹس شمس محمود مرزا کی سماعت سے ...
چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیخلاف درخواست،جسٹس شمس محمود مرزا کی سماعت سے معذرت

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پرجسٹس شمس محمودمرزانے سماعت سے معذرت کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آرکی تقرری عدالتی فیصلوں کیخلاف ہے،جسٹس شمس محمودمرزانے سماعت سے معذرت کرلی ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنیادپرسماعت نہیں کرسکتا، عدالت نے فائل چیف جسٹس کوارسال کردی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور