” اب کوئی عذر باقی نہیں کیونکہ ۔۔“شاہد آفریدی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ مکمل ہونے پر میدان میں آ گئے

” اب کوئی عذر باقی نہیں کیونکہ ۔۔“شاہد آفریدی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ مکمل ...
” اب کوئی عذر باقی نہیں کیونکہ ۔۔“شاہد آفریدی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ مکمل ہونے پر میدان میں آ گئے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی بھی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کیے جانے والے سکواڈ کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور پیغام جاری کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ ” تو اب سکوڈ مکمل ہو گیاہے ، وہاب اور عامر تجربہ لے آئے ہیں اور ان کے ساتھ شاداب بھی شامل ہو رہاہے جس کے باعث گیند بازی کا میدان مزید مضبوط ہو جائے گا ، خصوصی طور پر کئی اور آپسنز آزمانے کے بعد ، بلے بازی پہلے ہی اچھی فارم میں ہے تو اب یہاں کوئی عذر نہیں ہے ۔“ شاہد آفریدی نے اپنے پیغام کے آخر میں تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” لڑکوہمارا سر اونچا کرو “ ۔

مزید : کھیل