چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ،شاہ محمود قریشی

چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ،شاہ محمود قریشی
چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ،شاہ محمود قریشی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ،پاک چین دوستی ہماری خارجہ پالیسیوںکی اہم ستون ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراءخارجہ کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب مسٹر وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،امن وامان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ،پاک چین دوستی ہماری خارجہ پالیسیوں کی اہم ستون ہے ،وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی سلامتی اور علاقائی امن وا ستحکام کیلئے چین کا کردار قابل تحسین ہے۔

وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب کو دوسرے بیلٹ اینڈروڈفورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباددی ،چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ فورم کی کامیابی عالمی برداری کا چین کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے،وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چین کے 70 ویں یوم جمہوریہ پر مبارکبادبھی دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد