پاکستان کرکٹ بورڈ جنید خان کے خلاف ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہونے پرمنہ پر ٹیپ لگا کر تصویر شیئر کرنے پر کارروائی کرے گا؟ پتا چل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ جنید خان کے خلاف ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہونے پرمنہ پر ٹیپ ...

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باولر جنید خان کی جانب سے سوشل میڈیا سے متنازعہ ٹوئٹ ہٹانے کے بعد قومی کرکٹر کیخلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر ایک تصویر شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے، کچھ کڑوا ہوتا ہے کہ پیغام کو ملکی و غیر ملکی میڈیا نے اہمیت دی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسینٹرل کنٹریکٹ میں شامل جنید خان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لے گا تاہم فاسٹ باولر کی جانب سے سوشل میڈیا پر سے پوسٹ ہٹائے جانے کے بعد پی سی بی حکام نے بھی سکھ کا سانس لیا اور عندیہ دیا ہے کہ چونکہ جنید خان نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے لہذا پی سی بی کا بھی فاسٹ باولر کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا امکان بہت کم ہے۔

مزید : کھیل /علاقائی