ورلڈ کپ میں پاکستان کے کونسے بلے باز کو خطرناک قرار دیدیا گیا؟ نام جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

ورلڈ کپ میں پاکستان کے کونسے بلے باز کو خطرناک قرار دیدیا گیا؟ نام جان کر آپ ...
ورلڈ کپ میں پاکستان کے کونسے بلے باز کو خطرناک قرار دیدیا گیا؟ نام جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

  


لندن( آن لائن )پاکستان کے بابراعظم نے ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بیٹسمینوں میں جگہ بنا لی ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ نے ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بلے بازوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کے 2 جب کہ افغانستان، بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ایک، ایک کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے-پاکستان کے بابراعظم کی حالیہ بالخصوص انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے.

دوسرے کھلاڑیوں میں افغانستان کے محمد شہزاد، بنگلا دیش کے تمیم اقبال ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، انگلینڈ کے جوزبٹلر، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنوبی افریقا کے کوانٹن ڈی کوک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا کا کوئی بلے باز اس فہرست میں جگہ نہیں بناپایا۔

مزید : کھیل