محکمہ موسمیات نے شدید گرمی میں روزہ داروں کیلئے خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی میں روزہ داروں کیلئے خوشخبری سنادی
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی میں روزہ داروں کیلئے خوشخبری سنادی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے شدید گرمی میں روزہ داروں کیلئے خوشخبری سنادی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹے میں بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیزہوائیں بھی چلیں گی جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کی شدت زیادہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،شہر قائدمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،موسم کی پیشنگوئی کرنے والوں کا کہناہے کہ شہرقائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، مغرب سے ہوائیں 24کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد ہے۔

مزید : ماحولیات