موٹر سائیکل کیلئے سستے پٹرول کی تجویز پر چیئرپرسن اوگرا اور ممبر آئل میں تلخ کلامی ہو گئی اور پھر۔۔۔

موٹر سائیکل کیلئے سستے پٹرول کی تجویز پر چیئرپرسن اوگرا اور ممبر آئل میں تلخ ...
موٹر سائیکل کیلئے سستے پٹرول کی تجویز پر چیئرپرسن اوگرا اور ممبر آئل میں تلخ کلامی ہو گئی اور پھر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں موٹرسائیکلز کیلئے سستا RON 80پٹرول لانے کی تجویز پر چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل اور ممبرآئل کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران ممبر اوگرا نے موٹر سائیکلز کیلئے ران 90کی بجائے ران 80اور 82 پٹرول استعمال کرنے کی تجویز دیدی ‘ممبر اوگرا نے کہاکہ اس سے موٹرسائیکل یوزرز کو پٹرول قیمت پر 10 روپے تک فرق پڑیگا۔اس تجویزکی چیئرپرسن اوگراعظمی عادل نے مخالفت کی‘ انہوں نے کہاکہ دنیا آگے جارہی ہے ہم پیچھے کیسے جائیں‘پٹرول کی اسپسیفکیشن کا تعین کرنا اوگراکا مینڈیٹ نہیں،پٹرولیم کی خصوصیات کا تعین کرنا وزارت توانائی کی ذمہ داری ہے‘وزارت توانائی اس تجویز پر اجلاس منعقد کریگی تو اوگرا کا کوئی نمائندہ شرکت نہیں کریگا‘ممبر اوگرا کو بھی اس تجویزسے دستبرداری اختیار کرنی ہو گی ورنہ اوگرا چھوڑنا پڑیگا۔ کمیٹی نے پاکستان ایران سرحد سے پٹرولیم مصنو عات کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارش کی ہے کہ سرحد پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف سی اور کسٹمز اہلکاروں کی موجودگی بڑھائی جائے۔