”سمندر سے تیل ضرور نکلے گا لیکن اس کیلئے وہاں پر۔۔“ شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

”سمندر سے تیل ضرور نکلے گا لیکن اس کیلئے وہاں پر۔۔“ شاہد خاقان عباسی نے ...
”سمندر سے تیل ضرور نکلے گا لیکن اس کیلئے وہاں پر۔۔“ شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

  


کراچی(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ کراچی کے سمندر سے تیل ضرور نکلے گا، 5سال اس پر کام کیا،تیل وزیراعظم کے کہنے سے نہیں نکلتا،کام کرنا پڑتا ہے، دو تین کنویں اور کھودنے پڑینگے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ دیکھیں میں 5سال وزیر رہا ،یہ ذمے داری کے کام ہوتے ہیں،اس آف شور بلاگ سے تیل نکلے گا لیکن اس کا طریقہ ہوتا ہے وہ وزیراعظم کے کہنے سے نہیں نکلتا ،کام کرنا پڑتا ہے ہم نے 5سال کام کیا اور وہاں پر پہنچے ،ایک ڈرائی ہول ہوگیا ہے آپ کو2یا 3مزیدکنوئیں کھودنا پڑیں گے پھر جاکر اس بات کا اندازہ ہوگا کہ کیا نکلتا ہے اور کتنا نکلتا ہے انشااللہ نکلے گا ضرور، میں عمران خان کی طرح خوش خبری کا وعدہ نہیں کرتا لیکن ضرور نکلے گا ،ہم نے کام کیا ہوا ہے ہم جانتے ہیں اس کمپنی کو کون لایا تھا کیسے لایا تھا تو جس جگہ یہ کمپنی والے آتے ہیں وہ معمولی جگہ نہیں ہوتی خوشخبری انشااللہ ملے گی ،فی الحال اسی پر گزارہ کریں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی