مولانا آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ،اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،فردوس عاشق اعوان

مولانا آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ،اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو ...
مولانا آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ،اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت،انہوںنے کہا کہ آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں، عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد