عورت کی آواز نکال کر ٹیلیفون پر نوجوانوں کو ورغلانے والا گروہ پکڑا گیا ، و ہ ان نوجوانوں کو ملنے کیلئے بلا کر پھر کیا کرتے تھے ؟ حیران کن انکشاف

عورت کی آواز نکال کر ٹیلیفون پر نوجوانوں کو ورغلانے والا گروہ پکڑا گیا ، و ہ ...
عورت کی آواز نکال کر ٹیلیفون پر نوجوانوں کو ورغلانے والا گروہ پکڑا گیا ، و ہ ان نوجوانوں کو ملنے کیلئے بلا کر پھر کیا کرتے تھے ؟ حیران کن انکشاف

  


سکھر (ویب ڈیسک) فون پر نسوانی آواز میں نوجوانوں سے دوستی کرکے انہیں اغوا کرنے والے گ روہ کے کارندے کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملنے کے لیے آنے والے نوجوان کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا شاہ کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نسوانی آواز کے جھانسے میں لوگوں کو بہلا پھسلا کر اغوا کرنے کی وارداتیں انجام دینے والے گروہ کے کارندے مہر پل کے مقام پر واردات کی نیت سے موجود ہیں، جس پر پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

اغوا کاروں نے شہداد کوٹ کے رہائشی شخص کو نسوانی آواز کا جھانسہ دے کر اسے بخشا پور میں بلایا تھا اور اغوا کار اس شخص کو اغوا کرنے کیلئے موجود تھے کہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرکے نوجوان کو اغوا ہونے سے بچالیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر