ایک عرصے بعد پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

ایک عرصے بعد پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی
ایک عرصے بعد پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہنگائی کے طوفان نے پاکستانی عوام کیلئے نئی پریشانیاں کھڑی کر دی ہیں اور ڈالر ہے کہ اس کی پرواز ہی تھمنے کا نا م نہیں لے رہی تاہم آج کئی دنوں کے بعد سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبر سننے کو مل گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈکس 38 ماہ کی کم ترین سطح پر بھی چلا گیا تھا تاہم آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو کاروبارمیں تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ مندی کے بادل چھٹ گئے ۔ کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ 33 ہزار 442 پوائنٹس کی سطح پر تھی تاہم اس مین تقریب ساڑھے دس بجے کے قریب بہتری آنا شروع ہوئی اور یہ پرواز مسلسل جاری ہے ۔ 100 انڈکس میں 1170 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد 34 ہزار 612 کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔


یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے باعث حکومت نے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا اور کچھ عرصہ قبل سٹاک ایکسچینج کے وفد نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے مارکیٹ کی بہتری کیلئے تمام اقدامات کی بھی منظوری دی جبکہ سپورٹ فنڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

مزید :

بزنس -