آپ بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں ؟ شبر زیدی نے صحافی کے سوال پر انتہائی حیران کن جواب دیدیا

آپ بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں ؟ شبر زیدی نے صحافی کے سوال پر انتہائی حیران ...
آپ بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں ؟ شبر زیدی نے صحافی کے سوال پر انتہائی حیران کن جواب دیدیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے تمام صنعتی صارفین کو ایمنسٹی سکیم میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کرانا ہوگی،شبرزیدی نے صحافی کے سوال ”آپ بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں “؟کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرا مسئلہ ہے ۔

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکوزکے پاس رجسٹرڈ صنعتی صارفین کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار ہے،ایمنسٹی سکیم میں سیلزٹیکس نادہندگان کوبھی موقع دیا گیا ہے،ایمنسٹی سکیم میں سیلزٹیکس کے واجبات کلیئرکروائے جاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صنعتی اداروں کوسیلزٹیکس میں رجسٹرڈہوناچاہیے،ہمیں کاروبار کےلئے ماحول پیدا کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکس فائلرزکی تعداد کم ہے، ہم اپنے قانون کا بھی جائزہ لیں گے۔

شبرزیدی نے کہا کہ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ٹیکس فائلرز بہت کم ہیں، ایمنسٹی سکیم میں سیلز ٹیکس کو 2 فیصد پر کلیئر کرایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کے 3 لاکھ 41 ہزار صنعتی کنکشنز دیے گئے ہیں، ملک بھر میں 7 ہزار گیس کے صنعتی کنکشن دیے گئے ہیں، ملک بھر میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن صرف 38 ہزار ہے، چیئرمین ایف بی آرنے کہا کہ اکاو¿نٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،ہدایت کی ہے کہ جس کااکاو¿نٹ منجمدکیاجائے اس کو24 گھنٹے پہلے آگاہ کیاجائے۔

شبرزیدی نے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کےلئے تیارہیں،شکایت آرہی تھیں کہ لوگوں کونوٹس موصول نہیں ہورہے اوراکاؤنٹس منجمدکئے جارہے ہیں،پاکستان میں ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں،ٹیکس فائلر50 ہزارکمپنیاں ہیں ہیں، بجلی اور گیس کے تمام صنعتی صارفین کو ایمنسٹی سکیم میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کرانا ہوگی، یکم جولائی کے بعد قانون سازی کر کے کارروائی ہوگی، کاروبار کیلئے بہتر ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد