قائمہ کمیٹی کا اعتراض بھی کام نہ آیا، پی سی بی نے انضمام الحق کو کہاں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا؟ خبر آ گئی

قائمہ کمیٹی کا اعتراض بھی کام نہ آیا، پی سی بی نے انضمام الحق کو کہاں بھیجنے ...
قائمہ کمیٹی کا اعتراض بھی کام نہ آیا، پی سی بی نے انضمام الحق کو کہاں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا؟ خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے اعتراض کے باوجود چیف سلیکٹر انضمام الحق کو 24 دن کے آفیشل دورے پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو ورلڈکپ کے ابتدائی میچوں میں ٹیم کمبی نیشن بنانے کیلئے سرفراز احمد اور مکی آرتھر کی مدد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کیلئے ورلڈکپ ممکنہ طور پر آخری اسائنمنٹ ہے کیونکہ ورلڈکپ کے بعد ان کے عہدے کی معیاد ختم ہو جائے گی جبکہ پی سی بی نے بھی انہیں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد سلیکشن کمیٹی کے بارے میں فیصلہ چیئرمین احسان مانی کی مشاورت سے کروں گا۔

انضمام الحق ورلڈ کپ کے دو وارم اپ میچوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، سری لنکا اور آسٹریلیا کیخلاف میچوں کے دوران کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ ٹیم منتخب کریں گے اور ان ابتدائی میچوں میں حتمی 11 کھلاڑیوں کے انتخاب میں انضمام کی رائے اہم ہوگی۔حیران کن طور پر بورڈ نے چیئرمین سلیکشن کمیٹی پر لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں، لیکن انضمام الحق مانچسٹر میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل وطن واپس آ جائیں گے۔

مزید : کھیل