جعلی ڈگری کیس،ن لیگ کے ایم پی اے کاشف چودھری ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

جعلی ڈگری کیس،ن لیگ کے ایم پی اے کاشف چودھری ذاتی حیثیت میں عدالت طلب
جعلی ڈگری کیس،ن لیگ کے ایم پی اے کاشف چودھری ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ کاشف چودھری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرائی،کاشف چودھری نے جعلی ڈگری پر 2018 کاالیکشن لڑا،عدالت نے لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے کاشف چودھری پی پی 241 بہاولنگرسے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد