”انگلینڈ سے ہارنے کے باوجود بھی ہم نے۔۔۔“ عماد وسیم کی بات آپ کو بھی حیران کر دے گی

”انگلینڈ سے ہارنے کے باوجود بھی ہم نے۔۔۔“ عماد وسیم کی بات آپ کو بھی حیران ...
”انگلینڈ سے ہارنے کے باوجود بھی ہم نے۔۔۔“ عماد وسیم کی بات آپ کو بھی حیران کر دے گی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کا ماننا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف حالیہ سیریز کے ایک بھی میچ میں فتح نہ ملنے کے باوجود بھی پاکستانی ٹیم نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر سیریز میں مثبت چیزوں کو دیکھیں تو ہم بہت ہی اچھا کھیلے مگر ہار گئے جس کا کریڈٹ انگلینڈ کو جاتا ہے جنہوں نے بہت ہی اچھی بیٹنگ کی۔ میرے خیال سے ہماری ٹیم پراعتماد ہے اور ہم ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی باﺅلنگ لائن پر فخر کرتے ہیں اور ہمارے پاس کچھ منصوبے بھی ہیں، امید ہے کہ ہم ورلڈکپ میں بہترین منصوبہ بندی کیساتھ میدان میں اتریں گے۔

مزید : کھیل