سپریم کورٹ،خاتون کی اراضی پرقابض ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست خارج، احاطہ عدالت سے گرفتار

سپریم کورٹ،خاتون کی اراضی پرقابض ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست ...
سپریم کورٹ،خاتون کی اراضی پرقابض ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست خارج، احاطہ عدالت سے گرفتار

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خاتون کی اراضی پر قابض ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست خارج کردی،درخواست ضمانت خارج ہونے پر 4ملزمان کواحاطہ عدالت سے گرفتار کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں خاتون کی اراضی پرقابض ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی عدالت نے کہاکہ ملک کے کیاحالات آگئے،خاتون کے گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑکی،جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ قانون نام کی کوئی چیز ہے یانہیں؟عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان نے کمشنرسے زمین کی نشاندہی کیسے کرائی؟جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ زمین کی نشاندہی کرنے کاکمشنرکااختیارکہاں سے آگیا،عدالت نے کہا کہ زمینوں پرقبضے کے معاملات کاسدباب ہوناچاہئے۔

عدالت نے خاتون کی اراضی پر قابض ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست خارج کردی،جس پر 4ملزمان کواحاطہ عدالت سے گرفتار کر لیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد