”میں 78 سال کا ہو گیا ہوں مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے زیادہ اچھی۔۔۔“ معروف انگلش کرکٹر کی بات آپ کو بھی شرمندہ کر دے

”میں 78 سال کا ہو گیا ہوں مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے زیادہ اچھی۔۔۔“ معروف ...
”میں 78 سال کا ہو گیا ہوں مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے زیادہ اچھی۔۔۔“ معروف انگلش کرکٹر کی بات آپ کو بھی شرمندہ کر دے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ میں 78 سال کی عمر میں بھی پاکستانی کرکٹرز سے بہتر فیلڈنگ کر سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی حالیہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ خاصی خراب رہی اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کی تنقید کے بعد سابق انگلش کرکٹرز نے بھی فیلڈنگ کو لے کر پاکستانی کھلاڑیوں پر طنز کرنا شروع کر دیا ہے۔

شہرہ آفاق سابق انگلش کرکٹر جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ میں 78 سال کا ہوں لیکن پھر بھی شاید اس عمر میں بھی چند پاکستانی کرکٹر سے بہتر فیلڈنگ کرسکتا ہوں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ میں صلاحیتوں کا مذاق اڑایا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس نے کئی کیچ گرائے، متعدد باو¿نڈریز روکنے میں ناکام رہے، انگلش بیٹسمین آسانی سے ایک کے بجائے 2 اور 2کے بجائے 3رنز بناتے رہے،نتیجے میں باﺅلرز بھی حوصلہ چھوڑ کر مار کھاتے نظر آئے۔

مزید : کھیل