اچانک ایران کی نہایت اہم ترین شخصیت کل پاکستان پہنچ رہی ہیں ، بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف کی دو روزہ دورے پرکل پاکستان آمد متوقع ہے ۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق اس دورے کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان پیداہونے والی حالیہ کشیدگی ہو سکتا ہے ، شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران علاقائی استحکام ، بارڈر سیکیورٹی اور دو طرفہ تجارت سے متعلق بات چیت کریں گے ۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے کرغستان میں ہیں جہاں انہوں نے میٹنگ سے خطاب بھی کیا ۔