10 سالہ فرشتہ کا زیادتی کے بعد قتل، پیپلز پارٹی کا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

10 سالہ فرشتہ کا زیادتی کے بعد قتل، پیپلز پارٹی کا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو ...
10 سالہ فرشتہ کا زیادتی کے بعد قتل، پیپلز پارٹی کا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءشیری رحمان نے کہا ہے کہ بچی فرشتہ کے واقعہ میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو جیل بھیجا جائے، ملک میں انصاف کا یہ حال ہے کہ پوچھنے والا ہی کوئی نہیں ہے۔
شیری رحمان نے اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی فرشتہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا لیکن اس کا پوسٹ مارٹم ہی نہیں کیا جا رہا تھا۔ یہاں ایک ظلم نہیں ہوا بلکہ تواتر سے مظالم ہوئے ، ایف آئی آر کے مطالبے پر تھانے کی صفائی کا کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو انصاف کے حصول کیلئے تھانوں کی صفائی اور اہلکاروں کی مالش کرنا ہو گی؟ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو معطل کرنا کافی نہیں، گھر بھیجنا ملزمان کیلئے اچھی بات ہے انہیں جیل بھیجا جائے، سزا جزا پر عمل یقینی بنائیں گے تو دیگر لوگ جرم کرتے ڈریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فرشتہ کا کیس تو رپورٹ ہو گیا لیکن جو کیس رپورٹ ہی نہیں ہوتے ان کا کیا ہو گا ؟ غریب کیلئے الگ اور امیر کیلئے الگ قانون نہیں ہو سکتا۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے بھی افسوسناک واقعہ پر آوناز اٹھائی ہے جبکہ پیپلز پارٹی واضح طورپر ایک نظام اور عدلیہ کے حق میں ہیں۔

مزید :

قومی -