ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیلئے بری خبر ، سعودی عرب ایک مرتبہ پھر پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہو گیا

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیلئے بری خبر ، سعودی عرب ایک مرتبہ پھر ...
ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیلئے بری خبر ، سعودی عرب ایک مرتبہ پھر پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہو گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی پرواز مسلسل جاری ہے اور تقریبا 151 روپے تک پہنچ چکاہے تاہم اب ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیلئے بری خبر آ گئی ہے کیونکہ مشکل معاشی صورتحال میں پھر سعودی عرب اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔

نجی ٹی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے شرو ہو گئے ہیں اور سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے اور اس پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ۔ سعودی عرب پاکستان کو تین ارب روپے کا تیل ادھار دے گا اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ پہلے ہی طے پا چکاہے ۔

نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ ادھار تیل ملنے سے روپے کی قدر میں استحکام اور ڈالر کی قیمت میں کمی آئے گی ، رواں مالی سال پاکستان دس ارب روپے کا تیل درآمد کر چکاہے جبکہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے درآمدی بل میں غیر معمولی اضافہ ہواہے ، دونوں ملکوں کے درمیان ادھار تیل کی ادائیگی کا معاہدہ پہلے ہی طے پا چکاہے ۔

مزید : بزنس