بلاول بھٹو زرداری کا پارک لین کیس میں نیب طلبی کا نوٹس وصول کرنے سے انکار

بلاول بھٹو زرداری کا پارک لین کیس میں نیب طلبی کا نوٹس وصول کرنے سے انکار
بلاول بھٹو زرداری کا پارک لین کیس میں نیب طلبی کا نوٹس وصول کرنے سے انکار

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارک لین کیس میں نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے پارک لین کیس میں بلاول بھٹو زرداری کو24 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیاتھا،نیب راولپنڈی نے17 مئی کو نوٹس ارسال کیا،20مئی کو کورئیر کمپنی کا ملازم نوٹس لے کر بلاول ہاﺅس گیا،تاہم بلاول ہاﺅس کراچی نے نیب کا نوٹس وصول کرنے سے انکارکردیا۔نیب نے بلاول بھٹو کو پارک لین کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجا تھا،نیب نے بلاول بھٹو کو 24 مئی کو اولڈہیڈکوارٹر میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی