شادباغ سے بچی کے اغواءکا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

شادباغ سے بچی کے اغواءکا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
شادباغ سے بچی کے اغواءکا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شادباغ سے اغواءہونے والی تین سال کی بچی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے تین سال کی بچی اغواءکا نوٹس لیتے ہوئے اغواءمیں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچی کی بحفاظت بازیابی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں جبکہ سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے شادباغ سے تین سالہ بچی اغواءہوئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص بچی کو لے کر غائب ہو گیا جبکہ اس کا کم سن بھائی اپنی بہن کے پیچھے بھاگتا رہا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور