” مجھے ایک عورت ملی اور کہنے لگی میں گھروں میں کپڑے دھوتی ہوں اور ۔۔“ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کو دکھی کر دیا

” مجھے ایک عورت ملی اور کہنے لگی میں گھروں میں کپڑے دھوتی ہوں اور ۔۔“ مریم ...
” مجھے ایک عورت ملی اور کہنے لگی میں گھروں میں کپڑے دھوتی ہوں اور ۔۔“ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کو دکھی کر دیا

  


بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی رہنما بلیغ الرحمان کے بیٹے اور اہلیہ کے حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیاہے ، مجھے ایک غریب عورت ملی جو مجھے کہنے لگی کہ میں لوگوں کے گھروں میں کپڑے دھوتی ہوں اور مہینے کے 20 ہزار روپے کما لیتی ہوں لیکن مجھے بجلی کا 25 ہزار روپے بل آیاہے ، ایک کمرہ ہے اس میں ایک پنکھا ہے اور چند لائٹس ہیں، وہ خاتون کہتی ہے کہ ہم کھانا کھائیں ، بل دیں ، دوائیاں خریدیں ، بچوں کی فیسیں دیں یا کیا کریں ۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں دلی افسوس کا اظہار کرنا چاہتی ہوں کہ میرے بھائی کے ساتھ بہت بڑا سانحہ ہوا ہے ، ان کی زوجہ اور بیٹا اس دنیا سے چلا گیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ میں یہاں پے اپنے بھائی کے پاس آئی ہوں اور میاں صاحب کی نمائندگی بھی کر رہی ہوں ، بلیغ الرحمان بھائی کیلئے میں نے نوازشریف کو بہت رنجیدہ دیکھا ہے ۔

مزید : قومی