” اگر اسکی حکومت گر رہی ہو تو اپنے چار بندے انہیں دینے چاہیے “ مریم نواز نے انوکھی بات کہہ دی

” اگر اسکی حکومت گر رہی ہو تو اپنے چار بندے انہیں دینے چاہیے “ مریم نواز نے ...
” اگر اسکی حکومت گر رہی ہو تو اپنے چار بندے انہیں دینے چاہیے “ مریم نواز نے انوکھی بات کہہ دی

  


بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور کا دورہ دکیا جہاں انہوں نے سینئر پارٹی رہنما بلیغ الرحمان کی زوجہ اور بیٹے کے حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا تاہم اس موقع پر کارکنان اور پارٹی رہنماﺅں کی بڑی تعداد بھی جمع تھی جن سے مریم نواز نے خطاب بھی کیا اور حکومت کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کی حکومت کو گرانی چاہیے لیکن میں کہتی ہوں کہ اگر اس کی حکومت گر رہی ہو تو اپنے چار بندے کھڑے کر کے اس کی حکومت کو کھڑی رکھنا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ اس چہرے کے پیچھے کیاہے ، جو تبدیلی کے دعوے دار ہیں انہوں نے ملک کا کیا حال کر دیاہے ، انہوں نے جو بلندو بانگ دعوے کیے تھے انہیں آج پیش کریں ۔

مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ اس سانحے پر میں نے نوازشریف کو بلیغ الرحمان بھائی کیلئے بہت رنجیدہ دیکھا ہے ، میاں صاحب نے بلیغ الرحمان کو ٹیلیفون بھی کیا ،میاں صاحب مجھے کہنے لگے کہ بلیغ رو رہا تھا مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا تھا ،مجھے پرچیاں لکھوائیں کہ بلیغ سے کہنا کہ میرا دل اس کے ساتھ ہے اور بہت غمزدہ ہے ۔مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے قمرالزمان قائرہ کے بیٹے کے حادثے میں انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس پر بھی ہم سب کا دل بہت رنجیدہ ہے ، والدین سمجھ سکتے ہیں کہ اولاد کا دکھ کیا ہوتاہے ۔

مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ مہمند سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی بیٹی فرشتہ کی بے حرمتی کی گئی اور اسے قتل کر دیا گیا ، کوئی ہسپتال اس بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا بلکہ اس کی رپورٹ بھی درج نہیں ہوئی ، حکام بالااس چیز کا نوٹس لیں ، وہ صرف مہمندکی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی تھی ، مہمند قبائل کے تمام بھائیوں سے ہمدری کا اظہار کرتی ہوں ، ہم فرشتہ کیلئے آواز اٹھائیں گے ۔

مزید : قومی