”جب بھی میں جیل جاتی ہوں تو نوازشریف مجھے کہتے ہیں کہ ۔۔۔“سابق وزیراعظم نے مریم نواز کو کیا ہدایت کی ہے ؟ پہلی مرتبہ بتا دیا
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نواز شریف نے کہاہے کہ میاں صاحب سے جیل میں ملنے کیلئے جاتی ہوں تو انہوں نے آج تک ایک مرتبہ بھی نہیں کہا کہ میرے لیے آواز اٹھاﺅ یا میری رہائی کیلئے آواز بلند کرو۔
بہاولپور میں کارکنوں اور رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ کہا کہ لوگوں کے دکھ درد میں جا کر شامل ہو ، میاں صاحب نے کہا کہ میں اس وقت عوام کے درمیان نہیں جا سکتا ہوں۔ مریم نواز کا کہناتھا کہ لوگوں کے کاروبار بند ہو رہے ہیں ، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، تنخواہیں کم ہو گئی ہیں اور خرچے بڑھ گئے ہیں ، گھروں میں لڑائیاں ہو رہی ہیں ۔ مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی ایک افطار سے ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔