وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراءکی شرکت

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان اور ...
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراءکی شرکت

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سراہان کے علاوہ وزیر داخلہ، وزیر دفاع ، وزیر خزانہ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک، افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : قومی