پی ٹی آئی حکومت کے تعینات کردہ بڑے عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے ۔
جیونیوز کے مطابق چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ہارون شریف کو تحریک انصاف کی حکومت میں چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کیا گیا تھا ۔
اس حوالے سے ہارون شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات کی بناءپر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیاہے ،وزیر اعظم سے میر ی آج کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی میرا وزیر اعظم سے کسی بات اختلاف ہے ۔