4روز میں ملک پر قرض میں کتنے ہزار ارب اضافہ ہوا ؟بلاول بھٹو زرداری نے ہوشربا انکشاف کردیا

4روز میں ملک پر قرض میں کتنے ہزار ارب اضافہ ہوا ؟بلاول بھٹو زرداری نے ہوشربا ...
4روز میں ملک پر قرض میں کتنے ہزار ارب اضافہ ہوا ؟بلاول بھٹو زرداری نے ہوشربا انکشاف کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ چار روز میں ملک پر قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہوا ، نا اہل حکومت کومن مانی نہیں کرنے دیں گے ۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے گھر گرائے گئے یہ ظلم ہے ، محنت کشوں اور مزدوروں سے روزگار چھین لیا ، حکومت کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکومت کومن مانی نہیں کرنے دیں گے ، چارروز میں غیرملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہواہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ نا اہل حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیاہے ، مہنگائی کے سونامی نے لوگوں سے دال روٹی چھین لی ہے ، کچی آبادیوں میں رہنے والوں کیلئے مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں۔

مزید : قومی