سعودی عرب سے پاکستان کو ادھارتیل کی ترسیل کب سے شروع ہو گی ؟بڑی خبر آگئی

سعودی عرب سے پاکستان کو ادھارتیل کی ترسیل کب سے شروع ہو گی ؟بڑی خبر آگئی
سعودی عرب سے پاکستان کو ادھارتیل کی ترسیل کب سے شروع ہو گی ؟بڑی خبر آگئی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی ترسیل آئندہ ماہ کے آخر میں شروع ہوجائے گی۔ سعودی عرب پاکستان کو 3ارب ڈالر مالیت تک کا تیل ادھار پر دے گا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ادھار تیل کی سپلائی کے بارے میں اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا گیا۔ سعودی عرب اور پاکستان میں ادھار تیل کی ادائیگی کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے، سعودی عرب سے ادھارتیل ملنے سے روپے کی قدر میں استحکام اور ڈالر کی قدرمیں کمی آئے گی۔ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان کے درآمدی بل میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔رواں مالی سال میں پاکستان اب تک 10ارب ڈالر کا تیل درآمد کرچکا ہے۔

مزید : قومی