وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، ایران امریکہ کشیدگی ، بھارت میں الیکشن کے بعد کی صورتحال پر غور

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، ایران امریکہ کشیدگی ، ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، ایران امریکہ کشیدگی ، بھارت میں الیکشن کے بعد کی صورتحال پر غور

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر بات چیت ، بھارت میں الیکشن کے بعد کی صورتحال پر غور کیاگیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر بات چیت کی گئی ،اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، امریکہ ایران کشیدگی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ شرکاءنے بھارت میں الیکشن کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا ۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، وفاقی وزراءاور حساس اداروں کے سربراہان شریک ہوئے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی