سعودی عرب ایک بار پھرمدد کیلئے آگیا، سالانہ کتنے ارب ڈالر کا تیل ادھار دیا جائیگا ؟ پاکستانی قوم کیلئے بڑی خوشخبر ی

سعودی عرب ایک بار پھرمدد کیلئے آگیا، سالانہ کتنے ارب ڈالر کا تیل ادھار دیا ...
سعودی عرب ایک بار پھرمدد کیلئے آگیا، سالانہ کتنے ارب ڈالر کا تیل ادھار دیا جائیگا ؟ پاکستانی قوم کیلئے بڑی خوشخبر ی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب ایک بار پھر پاکستان کی مدد کیلئے آگے آگیا ، پاکستان کو تین سال کیلئے ہرسال 3ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دیگا ۔

جیونیوز کے مطابق مشیر خزانہ نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے پہلے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سعودی عرب ہر سال پاکستان کو 3ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یکم جولائی سے پاکستان کوادھار تیل دینا شروع کرے گا،یہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے نتیجے میں ایک اچھی خبر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی مسلسل حمایت پر سعودی عرب کا شکرگزار ہوں، اس سہولت سے پٹرولیم مصنوعات کی سہولت 375ملین ڈالر ماہانہ ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال بہتر ہوگی ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی