اس عورت نے اپنی گاڑی کو گائے کے گوبر سے کیوں بھردیا؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

اس عورت نے اپنی گاڑی کو گائے کے گوبر سے کیوں بھردیا؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ ...
اس عورت نے اپنی گاڑی کو گائے کے گوبر سے کیوں بھردیا؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد میں ایک عورت نے اپنی نئی کرولا گاڑی کے اوپر گائے کا گوبر لیپ دیا اور پوری گاڑی اس میں چھپا دی۔ اس خاتون کے اس کام کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے گرمی سے بچنے اور اپنی گاڑی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اس پر گوبر کا لیپ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق احمد آباد ان بھارتی شہروں میں سے ایک ہے جہاں گرمی بہت پڑتی ہے اور ان دنوں وہاں درجہ حرارت 45ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ اتنی گرمی میں گاڑی کا اے سی بھی کام کرنا چھوڑ دیتا تھا اور وہ بہت گرم ہو جاتی تھی۔ چنانچہ خاتون نے اس کا حل اس طریقے سے نکالا۔ اس کار کی تصویر ’اینیمل ہیلپ لائن۔ کیرونا فاﺅنڈیشن‘ نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی ہے جو بہت وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان بن رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی