کینو کے چھلکوں کے وہ فوائد جنہیں جان کر آپ انہیں کبھی بھی پھینکیں گے نہیں

کینو کے چھلکوں کے وہ فوائد جنہیں جان کر آپ انہیں کبھی بھی پھینکیں گے نہیں
کینو کے چھلکوں کے وہ فوائد جنہیں جان کر آپ انہیں کبھی بھی پھینکیں گے نہیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی ایسی چیزیں ہیں جنہیں ہم بیکار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں لیکن ان کے فوائد ایسے ہیں کہ اگر کوئی جان لے تو کبھی نہ پھینکے۔ کینو کے چھلکے بھی انہی میں سے ایک ہیں جن کے ماہرین نے کچھ انتہائی حیران کن فوائد گنوائے ہیں۔ ویب سائٹ holisticlivingtips.com کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو کے چھلکے کھانسی اور بلغم کے مسئلے سے نجات پانے کے لیے بہت معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ان کا پاﺅڈر بنا کر پانی میں حل کرکے پئیں، آپ کو کھانسی اور بلغم کا مسئلہ نہیں رہے گا۔

یہ چھلکے سٹین لیس سٹیل کے برتن صاف کرنے اور چمکدار بنانے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اپنے سٹیل کے برتنوں پر کینو کے چھلکے کی بیرونی سائیڈ رگڑیں اور اسے پانی سے دھولیں۔ پھر برتن کی چمک دیکھیں۔ یہ دیگر گھریلو اشیاءکی صفائی کے لیے بھی بہترین ہیں۔ اس مقصد کے لیے چھلکے سرکے میں ڈال کر فریج میں چند ہفتے کے لیے رکھ دیں۔ ہر چند دن بعد اٹھا کر اس آمیزے کو ہلاتے رہیں۔ پھر نکال کر کسی سپرے بوتل میں ڈالیں اور جو چیز صاف کرنی ہے اس پر چھڑک کر صاف کریں۔

اگر آپ کے گھر میں پڑی براﺅن شوگر سخت ہو گئی ہے تو اس میں کینو کے کچھ چھلکے شامل کر دیں، وہ نرم ہو جائے گی۔ یہ چھلکے مچھروں کو بھگانے کے لیے بھی بہت مدد دیتے ہیں۔ گھر میں جگہ جگہ یہ چھلکے رکھ دیں، بالخصوص ان جگہوں پر جہاں مچھر پنپ سکتے ہیں۔ اس سے مچھر آپ کے گھر سے بھاگ جائیں گے۔ اگر آپ کے جوتوں سے مسلسل استعمال کے باعث بدبو آنے لگی ہے تو کینو کے چھلکے اس سے بھی آپ کو نجات دلا سکتے ہیں۔ اس کے لیے سیٹچل(Satchel) میں کینو کے چھلکے شامل کریں اور اسے جوتوں میں رات بھر کے لیے رکھ دیں۔ یہ نہ صرف بدبو ختم کر دیں گے بلکہ بدبو کا سبب بننے والے بیکٹیریا کو بھی ختم کر ڈالیں گے۔

کینو کے چھلکے میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور آپ جانتے ہوں گے کہ وٹامن سی ہماری جلد جذب کر لیتی ہے۔ چنانچہ آپ کینو کے چھلکے نہاتے وقت باتھ ٹب میں ڈال کر وٹامن سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔تاہم انہیں ٹب میں ڈالنے سے پہلے اچھی طرح صاف کر لیں یا پھر انہیں خشک کرکے پاﺅڈر بنا لیں اور وہ پاﺅڈر پانی میں ملا کر نہائیں۔کینو کے چھلکے فریج سے اپنی والی بو کا بھی خاتمہ کر سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے کینو کو درمیان سے کاٹیں اور اس سے گودا نکال کر چھلکا خالی کر لیں۔ اب اس چھلکے کو نمک سے بھریں اور فریج میں رکھ دیں۔یہ دو ہفتے تک آپ کی فریج کو بو سے بچائے گا اور آپ کی فریج سے ایک خوشگوار مہک آتی رہے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -