پرائیویٹ جیٹ میں لوگ کس طرح سفر کرتے ہیں اور کیا کچھ ہوتا رہتا ہے؟ پرائیویٹ جیٹ کی ائیرہوسٹس نے حیران کن تفصیلات بتادیں

پرائیویٹ جیٹ میں لوگ کس طرح سفر کرتے ہیں اور کیا کچھ ہوتا رہتا ہے؟ پرائیویٹ ...
پرائیویٹ جیٹ میں لوگ کس طرح سفر کرتے ہیں اور کیا کچھ ہوتا رہتا ہے؟ پرائیویٹ جیٹ کی ائیرہوسٹس نے حیران کن تفصیلات بتادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) پرائیویٹ جہاز میں سفر کے دوران کیا ہوتا ہے اور لوگ کیسے سفر کرتے ہیں، یہ اب تک امیر لوگ ہی جانتے تھے جو ان پرائیویٹ جہازوں میں سفر کرتے ہیں تاہم اب ایک ایئرہوسٹس نے اس حوالے سے تمام تفصیلات دنیا کو بتا دی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کی 32سالہ کمبرلے بینٹن نامی یہ ایئرہوسٹس کئی سالوں سے پرائیویٹ جہازوں میں بطور ایئرہوسٹس کام کر رہی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ ان جہازوں میں سالگرہ کی پارٹیاں ہوتی ہیں۔ لگژری بینکوئٹس ہوتے ہیں اور دیگر ایسا بہت کچھ ہوتا ہے جس کے متعلق عام لوگ نہیں جانتے۔جب ایسی پارٹیاں ہوتی ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مسافروں کیا کیا چیز جہاز میں موجود چاہتے ہیں۔ چنانچہ ان کی پسند کی شراب اور دیگر تمام طرح کا سامان ہم موجود رکھتے ہیں۔


کمبرلے کا کہنا تھا کہ ”پرائیویٹ جہازوں کے مسافر چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پرسنل ہوں اور ہمیں ہر وہ چیز معلوم ہو جو وہ جہاز میں چاہتے ہیں۔میں ایسے درجنوں لوگوں کے ساتھ سفر کر چکی ہوں جو ٹی وی کی سکرین پر نظر آتے ہیں۔ جب وہ جہاز میں آتے ہیں تو آپ کچھ نروس ہو سکتے ہیں لیکن جب آپ ان کے ساتھ سفر کرتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ وہ بھی ہمارے جیسے ہی لوگ ہیں۔ ان جہازوں میں ہماری تنخواہ مقرر نہیں ہوتی اور ہمیں بارگین کرنا ہوتا ہے چنانچہ ہم 277پاﺅنڈ سے 830پاﺅنڈ تک روزانہ کما لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان جہازوں کے مسافر ہمیں مہنگے ہینڈ بیگ اور دیگر تحائف بھی دیتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -