سعودی عرب سے ادھار تیل ملنے سے ملکی معیشت کو کیا فوائد حاصل ہونگے ؟ وزیر مملکت برائے ریونیو نے قوم کو خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہرنے کہاہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل ملنے پر کرنٹ کاﺅنٹ خسارہ کم ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونگے ۔
جیونیوز کے مطابق حماد اظہر نے کہاہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ہر سال تین ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دیئے جانے سے پاکستان کاکرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہوگا اور ملکی زرمبادلہ کے دخائر کی پوزیشن بہتر ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ خسارے جس تیز ی سے نیچے جارہے ہیں، اس سے جلد معیشت بہتر ہوجائیگی، معیشت بہتر ہونے پر یہ ادھار سعودی عرب کو واپس کرنے میں دقت نہیں ہوگی ۔