چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی جیت کے بعد انگلینڈ کی سڑکوں پر پاکستانیوں اور بھارتیوں کی لڑائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے برطانوی سیکیورٹی نے حیران کن قدم اٹھا لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے انگلینڈ نے ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ہے ، میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کے دوران مسلح سیکیورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں ہونے والے میچ کے لیے بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔اس حوالے سے پاکستانی اور بھا رتی شائقین کرکٹ کی ممکنہ لڑائی کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کی شکست کے بعد انگلینڈ کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی تھیں اور سٹیڈیم کے ارد گرد پاکستانی اور بھارتی شائقین کرکٹ آپس میں گھتم گتھا ہوئے تھے جس کی ویڈیوز سوشل میڈ یا پر بھی وائرل ہوئی تھیں ،اس بار برطانوی سیکیورٹی فورسز نے اس ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی کے اقدامات سخت کردئیے ہیں ۔