پہلا محاسبہ چیئر مین نیب کا ہونا چاہئے ، سلیم صافی نے اپوزیشن کے الزامات کی تائید کردی

پہلا محاسبہ چیئر مین نیب کا ہونا چاہئے ، سلیم صافی نے اپوزیشن کے الزامات کی ...
پہلا محاسبہ چیئر مین نیب کا ہونا چاہئے ، سلیم صافی نے اپوزیشن کے الزامات کی تائید کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کا سلیم صافی نے کہاہے کہ پریس کانفرنس کے بعد سب سے پہلا محاسبہ چیئر مین نیب کا ہونا چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ چیئر مین نیب نے پریس کانفرنس کرکے جاوید چودھری سے کی گئی کانا پھوسی کی تصدیق کردی ، اس پریس کانفرنس سے چیئر مین نیب نے یہ ثابت کردیا کہ اپوزیشن ان کے بارے میں جوکہتی رہی ہے ، وہ سو فیصد ٹھیک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب نے اپنے اوپر لگائے گئے ایک ایک الزام کی تصدیق کردی ہے کہ یہ الزامات درست ہیں ، اس لئے پہلا محاسبہ چیئر مین نیب کا ہونا چاہئے ۔

مزید : قومی