شہزاد اقبال نے چیئر مین نیب کو ہٹانے کا طریقے بتادیا

شہزاد اقبال نے چیئر مین نیب کو ہٹانے کا طریقے بتادیا
شہزاد اقبال نے چیئر مین نیب کو ہٹانے کا طریقے بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہاہے ک چیئر مین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل ایسے ہی ہے جیسے سپریم کورٹ کے ایک جج کوہٹانے کاہوتاہے تو یہ طریقہ کار کافی پیچیدہ ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اقبال نے کہا کہ آصف علی زرداری چیئر مین نیب کے خلاف کیا کارروائی کریں گے اور یہ کارروائی ہوگی کس طریقے سے ؟ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل ایسے ہی ہے جیسے سپریم کورٹ کے ایک جج کوہٹانے کاہوتاہے تو یہ طریقہ کار کافی پیچیدہ ہے

۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے انٹرویومیں کوئی ایسے چیز نظر نہیں آئی جس سے پتہ چلے کہ وہ حکومت کی طرفداری کررہے ہیں، چیئر مین نیب کے کہنے سے تو لگتاہے کہ ان پر حکومت اور مختلف اداروں کادباﺅ ہے ۔

مزید : قومی