حفیظ اللہ نیازی نے چیئر مین نیب کی پریس کانفرنس پر اہم نقطہ بیان کردیا

حفیظ اللہ نیازی نے چیئر مین نیب کی پریس کانفرنس پر اہم نقطہ بیان کردیا
حفیظ اللہ نیازی نے چیئر مین نیب کی پریس کانفرنس پر اہم نقطہ بیان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کاکوئی جج پبلک میں آکرکسی کیس کے بارے چیئرمین نیب ایسی باتیں کرتا نہیں پایا جائیگا ، چیئر مین نیب کہہ رہے ہیں کہ ہائیکورٹ کا بنچ تبدیل ہوچکاہے ، اب ضمانت نہیں لے جاسکے گی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میںگفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ چیئر مین نیب کی پریس کانفرنس نے اس بیانیے کو مضبوط کیاہے کہ ”جھوٹ بولا ہے تو اس پر قائم بھی رہو ظفر ، آدمی کو صاحب کردارہونا چاہئے“۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعر ظفر کیلئے تو ٹھیک ہے لیکن چیئر مین نیب کیلئے بالکل ٹھیک نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کاکوئی جج پبلک میں آکرکسی کیس کے بارے میں ایسی باتیں کرتا نہیں پایا جائیگا ۔ ان کا کہناتھا کہ چیئر مین نیب کہہ رہے ہیں کہ ہائیکورٹ کا بنچ تبدیل ہوچکاہے ، اب ضمانت نہیں لے جاسکے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اگر چیئر مین نیب میں کچھ شرم ہوتی تواس انٹرویو کے بعد پریس کانفرنس کرنے کی بجائے مستعفی ہو جاتے ۔

مزید : قومی