”میں نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا انٹرویو نہیں کیا بلکہ ۔۔۔“،جاوید چودھری نے نیب کی تائید کردی

”میں نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا انٹرویو نہیں کیا بلکہ ۔۔۔“،جاوید چودھری نے ...
”میں نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا انٹرویو نہیں کیا بلکہ ۔۔۔“،جاوید چودھری نے نیب کی تائید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کالم نوید جاوید چودھری نے کہاہے کہ میں نے چیئر مین نیب کاانٹرویونہیں کیا بلکہ یہ ایک ملاقات تھی۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید چودھری نے کہا کہ میں نے چیئر مین نیب کا انٹرویو نہیں کیا بلکہ یہ ایک ملاقات تھی ، اس ملاقات میں بہت سی چیزیں چیئر مین نیب نے آف دی ریکارڈ بھی بتائیں اور میں یہ باتیں نہ کبھی کروں گا اورنہ کبھی لکھوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر جب میں نے کالم کی پہلی قسط چھاپ لی تو مجھے نیب سے فون آیا کہ یہ کالم رک سکتاہے تو میں نے ان کوبتایا کہ یہ بالکل نہیں رک سکتا جس کے بعد نیب کے عہدیدار کی طرف سے اس میں کچھ ترامیم کروائی گئیں۔ انہوں نے کہا کے میں نے انٹرویونہیں لیا اور نہ انٹرویو ہوا ہے ۔جاوید چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو حکومت اور اپوزیشن نہیں ہٹائیں گے۔

مزید :

قومی -