عمران خان کے خلاف عوامی طرز عمل جارحانہ ہے ، سلیم بخاری کی تنبیہ

عمران خان کے خلاف عوامی طرز عمل جارحانہ ہے ، سلیم بخاری کی تنبیہ
عمران خان کے خلاف عوامی طرز عمل جارحانہ ہے ، سلیم بخاری کی تنبیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ عمران خان نے ہر وہ کام کیا جس کے خلاف بولتے تھے ، عمران خان کے خلاف عوامی طرز عمل جارحانہ ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہاکہ جو حکومت کا سب سے بڑا رونا تھا کہ چور ڈاکو سب لوٹ کر لے گئے لیکن پچھلے نو ماہ میں جو فیصلے ہوئے ، اس کے نتیجے میں ملک کا ایک پیسہ بھی واپس نہیں آیا ۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو نا اہل تو کردیا لیکن ان کے اربوں روپے ملک سے باہر چلے گئے ، اس پر کوئی سوال اٹھایا گیا کہ یہ اربوں روپے کیسے باہر گئے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر وہ کام کیا جس کے خلاف بولتے تھے ، عمران خان کے خلاف عوامی طرز عمل جارحانہ ہے ۔

مزید :

قومی -