جماعت اسلامی کسی دوسری جماعت کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی:لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کسی دوسری جماعت کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی:لیاقت بلوچ
جماعت اسلامی کسی دوسری جماعت کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی:لیاقت بلوچ

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ملک وقوم کو بحران سے نکالنے سمیت عوام دوست سرگرمیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر جماعت اسلامی کسی دوسری جماعت کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپنے منشور اور پروگرام کے مطابق ظلم کیخلاف اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائے گی۔

جماعت اسلامی سندھ کے میڈیاسیل کے دورے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی افطار پارٹی سے بوکھلاہٹ کا شکار حکومت اپنا کردار اور اعمال درست کرے، ہم بلا تفریق تمام چوروں کو قانون کے شکنجے میں لاکر احتساب کا مطالبہ اور عید کے بعد مہنگائی اور ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات کیلئے عوامی احتجاج کو منظم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو تحریک چلائے بغیر حکومت خود ہی اپنے عوام دشمن اقدامات کی وجہ سے غیر مقبول ہورہی ہے ،پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جو کہ دس ماہ کے مختصر عرصے میں ہی غیر مقبول اور عوامی اعتماد کھوتی ہوئی نظرآتی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی